71

نیلسن منڈیلا کی پوتی نے ہیری اور میگھن پر تنقید کیوں کی؟

جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کی پوتی نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر شدید تنقید کی ہے۔
نیلسن منڈیلا کی پوتی ندیلیکا منڈیلا نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نےنیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں منڈیلا کا تذکرہ کرکے ان کا مذاق اڑایا ہے۔
اُنہوں نے سوال کیا کہ’دادا کی زندگی کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟‘
اُنہوں نے کہا کہ’مجھے یقین نہیں کہ شہزادہ ہیری یا میگھن مارکل نے کبھی دادا سے صحیح طریقے سے ملاقات کی، ہوسکتا ہے اس وقت شہزادہ ہیری بکنگھم پیلس میں موجود ایک نوجوان ہوں، لیکن وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا کے اقوال کا استعمال کررہے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاہی جوڑا منڈیلا خاندان کو فائدہ پہنچائے بغیر لاکھوں کمانے کے لیے دستاویزی فلم میں میرے دادا کے اقوال کا استعمال کررہا ہے‘۔
ندیلیکا منڈیلا نے کہا کہ’میں جانتی ہوں کہ نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن نے اس اقدام کی حمایت کی ہے لیکن لوگوں برسوں سے دادا کے اقوال چوری کررہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مینڈیلا کا نام بکتا ہے اور ہیری اور میگھن ایسے لوگوں سے مختلف نہیں ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں