67

جنوبی افریقا سے نسلی امتیاز کا خاتمہ کرنے والے نیلسن منڈیلا کی پوتی نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پر شدید تنقید کی ہے۔ نیلسن منڈیلا کی پوتی ندیلیکا منڈیلا نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نےنیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں منڈیلا کا تذکرہ کرکے ان کا مذاق اڑایا ہے۔ اُنہوں نے سوال کیا کہ’دادا کی زندگی کا ان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟‘ اُنہوں نے کہا کہ’مجھے یقین نہیں کہ شہزادہ ہیری یا میگھن مارکل نے کبھی دادا سے صحیح طریقے سے ملاقات کی، ہوسکتا ہے اس وقت شہزادہ ہیری بکنگھم پیلس میں موجود ایک نوجوان ہوں، لیکن وہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے نیلسن منڈیلا کے اقوال کا استعمال کررہے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ’شاہی جوڑا منڈیلا خاندان کو فائدہ پہنچائے بغیر لاکھوں کمانے کے لیے دستاویزی فلم میں میرے دادا کے اقوال کا استعمال کررہا ہے‘۔ ندیلیکا منڈیلا نے کہا کہ’میں جانتی ہوں کہ نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن نے اس اقدام کی حمایت کی ہے لیکن لوگوں برسوں سے دادا کے اقوال چوری کررہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مینڈیلا کا نام بکتا ہے اور ہیری اور میگھن ایسے لوگوں سے مختلف نہیں ہیں‘۔

برطانوی شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی کتاب میں شہزادہ ہیری نے اس حوالے سے تفصیلات لکھی ہیں جو 10 جنوری کو شائع ہوگی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں واقعے کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہزادہ ولیم نے میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بحث کے دوران مجھ پر حملہ کیا۔
شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات کے مطابق شہزاد ہ ولیم نے میگھن مارکل کو مشکل اور بدتمیز کہا، جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب ولیم نے ہیری کا گریبان پکڑا۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ اس جھگڑے کی چوٹ کے نشان ان کی کمر پر آئے۔
اس سے قبل شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور بھائی سے تعلقات کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے کچھ معاملات پر شکوہ بھی کیا تھا۔
شہزادہ ہیری نے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کسی کا نام اور کسی کی طرف اشارہ کیے بغیر کہا تھاکہ انہوں نے مفاہمت کے لیے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں