79

شاہ رخ خان اور سلمان خان کی ٹام ہالینڈ اور زینڈیا کیساتھ تصویر وائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی تقریبات کے دوسرے دن بھی موجود تھے۔
اس تقریب کے دوسرے روز بھارتی فلم انڈسٹری کے دونوں سُپر اسٹارز نے ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور اداکارہ زینڈیا کے ساتھ تصاویر بنوائیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں تمام دیسی یعنی بھارتی فلم انڈسٹری اور مغربی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات بھارتی ثقافت کے رنگوں سے بھرپور تقریبات کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں