72

علی امین گنڈا پور کے رہداری ریمانڈ کی درخواست دائر

تھانہ سی ٹی ڈی اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے رہداری ریمانڈ کی درخواست دائر کر دی۔
علی امین گنڈا پور کو شامل تفتیش کرنے کے لیے سی ٹی ڈی کے اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔
تھانہ سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسر نے علی امین گنڈا پور کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احتشام عالم نے علی امین گنڈ اپور کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں