109

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوگئی۔
اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 2314 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 447 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ 7 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 38 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں