82

آفر لیٹرز حاصل کرنے والے امیدواران میڈیکل ٹیسٹ کلیرنس کے بعد پولیس میں جوائننگ دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور

آفر لیٹرز حاصل کرنے والے امیدواران میڈیکل ٹیسٹ کلیرنس کے بعد پولیس میں جوائننگ دیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور
بھرتی کیلئے منتخب ہونے والوں میں شیزہ ہدایت اور رخسانہ موسیٰ سمیت تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔
اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(میاں عصمت سے ) 11 مئی-انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس میں فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کیلئے منتخب ہونے والے 18امیدواروں میں آفر لیٹرز تقسیم کر دئیے ہیں۔آفر لیٹرز حاصل کرنے والے نوجوان میڈیکل ٹیسٹ کلیرنس کے بعد پولیس میں جوائننگ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس میں فیملی کلیم پر جونیئر کلرک کی 18 آسامیوں کو محکمانہ ریکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔آفر لیٹر حاصل کرنے والوں میں تین لڑکیوں شیزہ ہدایت،مسافہ اقبال اور رخسانہ موسیٰ سمیت رضوان یٰسین، محمد عبداللہ، عرفان محمود، نعمان سردار، علی منور،حافظ محمد فرحان افضل، سید ذکی حیدر، کاظم علی، محمد شہر یار،عفان الحق، محمد اعجاز، محمد حسنین،محمد مدثررسول، محمد عدیل اسلم اورغلام محی الدین شامل ہیں۔ ان تمام نوجوانوں کو فیملی کلیم پر محکمہ پولیس میں بھرتی کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے فیملی کلیم پر پولیس فورس کا حصہ بننے والے نوجوانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کو پیشہ ورانہ امور کی بہتر انجام دہی پر صرف کرنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے فرائض ادا کرتے ہوئے کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ٹیلی کمیونیکیشن ہیڈ کوارٹرز قربان لائنز میں پولیس ویلفیئر مرکز فعال کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب اسد سرفراز خان نے بتایا کہ پولیس ویلفیئر مرکز سے ملازمین اپنے دفتری، ذاتی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے 60 سہولیات ایک ہی چھت تلے حاصل کر رہے ہیں۔پولیس ویلفیئر مرکز پر جمع کروائی گئی درخواستوں کو ایس او پیز کے مطابق مقررہ مدت میں حل کیاجا رہا ہے اور پولیس ملازمین کو رخصت، پروموشن، سنیارٹی، جی پی فنڈ، میڈیکل بلز، تنخواہ اور الاؤنسز،مالی امداد، شہداء کی ویلفیئر، فیملی کلیم، بھرتی،ریٹائرمنٹ اور پنشن سمیت دیگر پیشہ ورانہ امور پر جمع کروائی گئی درخواستوں پر فوری ریلیف دیا جارہاہے۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن نے بتایا کہ پولیس ویلفیئر مرکز کے سافٹ وئیر میں اہلکاروں کی ویلفیئر اور پیشہ ورانہ امور کے 12 بڑے معاملات کو 60 سب کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس ملازمین کاؤنٹر پر صرف شناختی کارڈ نمبر درج کروا کے اپنی درخواست پر ہونے والے ایکشن بارے معلومات حاصل کر سکیں گے۔ ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اسد سرفراز خان نے مزیدکہاکہ پولیس ویلفیئر مرکز کے علاوہ HRMIS موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے جس کے ذریعے ملازمین اپنی درخواستیں جمع کروا کر ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں