113

فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان،لاہور میں نرسوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انقاد

فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان،لاہور میں نرسوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انقاد
منزہ چیمہ کی نرسنگ کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت
لاہور ( نمائندہ سدید) فاطمہ میموریل ہسپتال شادمان لاہور میں نرسنگ کمیونٹی کے اعزاز میں نرسوں کا عالمی دن منا یا گیا۔ سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ کے طلباء کے زیر اہتمام واک، پوسٹر مقابلہ جات، تقاریر اور ڈرامے نے تقریب کو مزید دلفریب اور دلکش بنا دیا۔ یہ بات بھی قابل تعریف ہے کہ نرسنگ پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل، محترمہ منزہ چیمہ نے نرسنگ کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ نرسنگ کے پیشے کو فروغ دینے اور صحت کی دیکھ بھال میں ان کے اہم کردار کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور نرسوں کی کوششوں کو تسلیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پرنسپل فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈڈینٹسٹری، پروفیسر طیب عباس، ڈائریکٹر ایکڈمک نرسنگ سعیدہ وحید کالج آف نرسنگ، پروفیسر مصباح ظفر، تمام فیکلٹی ممبران اور ہسپتال کے نرسنگ سٹاف اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں