چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت کے دوران ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہیں کی جاسکیں۔
کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی جس کے بعد آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
آج سماعت کے حوالے سے 12 وکلاء کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔
بیرسٹر سلمان صفدر، سردار لطیف کھوسہ، راجہ یاسر، نعیم حیدر پنجوتھہ، بیرسٹر عمیر خان نیازی، چوہدری خالد یوسف، نیاز اللّٰہ خان نیازی، رائے محمد علی، لال عمر بودھلا، جواد اصغر، علی اعجاز بٹر کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔