125

پی ٹی آئی کی انتخابی نشان پر تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کی درخواست دائر

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں 30 اگست کے فیصلے کے تفصیلی تحریری فیصلے کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کی درخواست سینیٹر اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انتخابی نشان کے اجراء کے معاملے پر 30 اگست کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے، انٹرا پارٹی الیکشن کو بنیاد بناتے ہوئے بلے کے انتخابی نشان کے اجراء سے انکار کا نوٹس جاری کیا گیا، انٹرا پارٹی الیکشن کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کا نوٹس سنگین غلطی تھی۔

درخواست گزار سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے اپنے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کروائے، انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد بلے کے انتخابی نشان سے محروم کرنےکا کوئی جواز نہیں، الیکشن کمیشن نے جمع شدہ دستاویز میں چند نقائص کی نشاندہی کی جنہیں دور کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ 30 اگست کے فیصلے کو 41 دن گزر گئے ہیں، ابھی تک تفصیلی فیصلہ فراہم نہیں کیا گیا، فیصلے کا عدم اجراء دستور سمیت بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن 30 اگست کے فیصلے کی تفصیلی نقل کا اجراء کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں