سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مکمل طور پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے تحریکِ انصاف کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
اسد عمر نے سیاست چھوڑنے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا ہے۔
After more than one decade in public life, I have decided to completely quit politics.
As i had already stated publicly earlier that i disagree with the policy of confrontation with state institutions, and such a policy has led to a serious collission with state institutions,…
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے لکھا ہے کہ پہلےبھی کہہ چکا ہوں کہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسیز ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں اپنے حلقے والوں کا دو بار الیکشن میں کامیاب کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا، خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا، جس حلقے سے میں منتخب ہوا ہوں اس کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
اسد عمر نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اللّٰہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔