122

دھند سے موٹروے M1 پشاور سے رشکئی تک بند

سردیوں کے آتے ہی دھند بھی دیہی علاقوں میں گھر کر لیتی ہیں جس کے نتیجے میں حدِ نگاہ صفر ہونے کے سبب ٹریفک متاثر ہوتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 1 پشاور سے صوابی تک بھی بند ہے۔

حدِ نگاہ میں بہتری پر موٹر وے کو ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے کہ شہری جی ٹی روڈ بطور متبادل روٹ استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں