سانحہ لبرٹی چوک، سری لنکن ٹیم پر حملے کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی 16ویں برسی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سانحہ لبرٹی چوک کے 06 بہادر شہداء اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت،


فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سمیت سپورٹس و کلچرل سرگرمیوں کی بحالی میں کلیدی کردار ہے، آئی جی پنجاب


پولیس افسران اورجوانوں نے2009ء میں آج ہی کے دن سری لنکن ٹیم پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پنجاب پولیس
ٹریفک وارڈن تنویر اقبال، ہیڈ کانسٹیبل فیصل رشید نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا، ترجمان پنجاب پولیس
کانسٹیبلز مدثر ندیم، ظفر اقبال، محمد سلطان، ٹیپو فرید نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پنجاب پولیس
شہید پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی، آئی جی پنجاب
شہداء پولیس کے اہلخانہ کی ویلفیئر اور دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈاکٹر عثمان انور