128

انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔ حضرت محمدﷺ نے انسانی حقوق پر پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع میں ابدی اور لافانی پیغا م دیا۔ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے برا داعی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ؐ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دیکر انسانیت پر احسان کیا۔10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بیدار کرنے کا دن ہے۔ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔حکومت پنجاب انسانی حقوق کی پاسداری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کو فروغ ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیازانصاف کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں