5

کاہنہ میں سکول اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق متعدد زخمی

صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں سکول اکیڈمی کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت بچے سکول میں ٹیوشن پڑھ رہے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 25 سے زائد بچے اور ایک ٹیچر ملبے تلے دبے جن میں سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 8 سے 10 بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں