پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیوکمپنی ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ(HNMPL) کی جانب سے اتوار 8 اکتوبر 2023 کو کراچی شہر میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی طور پر اسمبل شدہ جدید ترینSUV FE Hybrid D- SANTA Hyundai کو کراچی کے شہریوں کیلئے پیش کیا گیاہے۔
گزشتہ اتوار01 اکتوبر کو لاہور میں FE Hybrid SANTA Hyundai کے کامیاب لانچ ایونٹ کے بعد HNMPL انتظامیہ نے ملک کے سب سے بڑے کاسموپولیٹن شہر کراچی کے شہریوں کوہنڈائی نشاط موٹر کی تیار کردہ کلاسک ہائی ٹیکSUV D-کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے HNMPLکے سی ای او حسن منشا نے کہا کہ” ہمیں بہت خوشی ہے کہ FE Hybrid SANTA Hyundai کوپاکستان بھر میں زبردست پذیرائی ملی ہے اور اس کامیابی کے بعدہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈنے کراچی میں موجود گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اس ایونٹ کا انعقاد کیا ہے ”۔
FE Hybrid SANTA Hyundai کوپاکستانی SUV مارکیٹ میں اپنی ہائبرڈ ٹیکنالوجی اور ایندھن کی کارکردگی کے باعث خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کی پہلی AWD 7 سیٹوں والی D-SUVگاڑی کے طور پرFE Hybrid SANTA Hyundai بڑی فیمیلیز اور کراچی شہرمیں ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں شعور رکھنے والے آٹو صارفینکی ضروریات کو یکساں طور پر پورا کرتی ہے اور شہر کراچی میں اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد بھی یہی ہیکہ گاڑیوں کے شوقین افراداس گاڑی کی زبردست خصوصیات کو قریب سے دیکھ سکیں۔
ایک لگژری D-SUVکے طور پرFE Hybrid SANTA Hyundai صارفین کوایک شاندار اورپریمیم ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتی ہے اوراس کا ٹربو چارجڈ انجن بہترین کارکردگیکو یقینی بناتا ہے۔ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ ہمیشہ سے اپنی جدید حفاظتی خصوصیات کے باعث ڈرائیور اور مسافروں کی حفاظتکو ترجیح دیتی ہے۔مختصر یہ کہ FE Hybrid SANTA Hyundai ایک شاندار ہائبرڈ SUV ہے جو پاکستان میں ڈرائیونگ کے تجربے کو نئے سرے سے متعین کرنے کے لیے لگژری اور حفاظت کو یکجا کرتی ہے۔
FE Hybrid SANTA Hyundai کی لانچ کے ساتھ ہندائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے جدید اور شاندار سہولیات پر مبنی گاڑیاں فراہم کرتے رہیں گے۔
٭٭٭