104

اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چور گھس گئے

اداکارہ بابرہ شریف کے گھر چور گھس گئے، جس کا مقدمہ لاہور کے تھانے غالب مارکیٹ میں درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 4 مسلح افراد ایک لڑکی کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے چوروں کو دیکھ کر گھر کا اندرونی دروازہ لاک کردیا۔

پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے کی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان دروازے کو دھکا دیتے رہے جو کھل نہ سکا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان دروازہ نہ کھلنے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو دیکھ کر واپس چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں