81

اسرائیلی وزیر کا دورہ مسجد اقصیٰ، یو اے ای، چین کا سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر کی طرف سے مسجد اقصیٰ کا دورہ کرنے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور چین نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس کل متوقع ہے۔
اس حوالے سے فلسطین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ جانا اشتعال انگیزی اور تنازع میں خطرناک اضافہ ہے۔
دوسری جانب ترکیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے اقدامات کو روکا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں