150

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے طالبعلموں نے اٹلی میں جاری ونٹر گیمز 2025 میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے انڈر مختلف گیمز میں میڈلز جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کردیا

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے طالب علموں نے اٹلی میں جاری winter games 2025 میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کے انڈر مختلف گیمز میں میڈلز جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔ اسپیشل ایجوکیشن سیکینڈری اسکول کہوٹہ کے خصوصی طالبعلم علی رضا نے کانسی جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ٹیکسلا کے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کی طالبعلم شاہ گلوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ میڈل حاصل کرنے والے دونوں بچے پنجاب کے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی تعلیمی اداروں میں متاثرہ ذہنی صلاحیت کے ساتھ زیر تعلیم ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ ان بچوں نے جہاں قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے وہاں انہوں نے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ یہ کسی طور پر بھی دوسرے بچوں سے کم نہیں ہیں۔ ہمارا معاشرہ ان بچوں کو وہ مواقع دینے کو تیار نہیں جو دوسرے بچوں کو دئے جاتے مگر علی رضا اور شاہ گلوں نے یہ ثابت کیا کہ اگر ان کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں اور ان کو اپنایا جائے تو یہ ملک و قوم کا سر بھی فخر سے بلند کریں گے اور اپنے خاندان کے لئے بھی نیک نامی کا باعث بنیں گے۔معاون خصوصی ثانیہ عاشق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی خود کررہی ہیں اور وہ تمام وسائل فراہم کررہی ہیں جن کی ان بچوں کو ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت ہے کہ ان بچوں کی ذمہ داری میں نا کوئی کمی آنی چاہیے اور نا کوئی کوتاہی برداشت ہوگی۔ انشاء اللہ آنے والے سالوں میں یہ بچے زندگی کے ہر شعبے میں ابھرتے نظر آئیں گے۔ یہی وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب ہے جس میں خصوصی بچوں کی خصوصی جگہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں