افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔
طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا۔ پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
امریکا کے قبضے میں موجود افغانستان کا آخری علاقہ بھی طالبان کے کنٹرول میں آگیا۔ اس حوالے سے سینئر طالبان رہنما نے کہا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کر دی