89

امریکا میں نوجوان پائلٹ کی حاضر دماغی نے دادی اور 2 کزنز کی جان بچالی

امریکا میں 18 سالہ نوجوان پائلٹ نے چھوٹے طیارے کا انجن خراب ہونے پر اسے سڑک پر ہی ایمرجنسی لینڈ کرا دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں بروک پیٹر نامی پائلٹ کے ہمراہ طیارے میں اس کی دادی اور 2 کزن سوار تھے۔
بروک پیٹرنے بتایا کہ طیارے کے انجن میں سے اچانک آواز آئی جس کے بعد اس میں کرنٹ آنا بند ہوگیا۔
نوجوان پائلٹ نے بتایا کہ انجن دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔
بروک پیٹر نے امریکی میڈیا کو مزید بتایا کہ کسی ایئرپورٹ تک بھی نہ جاسکا اور نہ ہی پاس کوئی کھلا میدان تھا اس لیے صحرائی علاقے میں لینڈنگ کرنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں