139

امریکی صدر آج قوم سےخطاب کریں گے

افغانستان سے امریکی فوج کےانخلا کی بریفنگ کے بعد بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ 31 اگست کے بعد فوج کی موجودگی میں توسیع نہ دینے سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کروں گا ۔

پاکستانی وقت کےمطابق امریکی صدر آج رات 10 بج کر 30 منٹ پرخطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں