لاہور(ٹیوٹر پاکستان) وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع یل جی ایس سکول میں معصوم طالبات کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسگی کی شکایات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ہراسگی جیسی ناخشگوار واقعات کی تحریری شکایت لازمی درج کروائیں. انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کے لئے نیا ایکٹ لانے پر کام کر رہے ہیں اور اس میں طلباء کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے خصوصی قانون بنایا جائے گا جس کے مطابق طلباء کو ہراساں کرنے والے مجرمان کو بھاری جرمانہ اور جیل بھیجنے جیسی سزائیں دلوائی جا سکیں گی. وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں کے دوران مختلف نجی سکولوں سے ہراسگی کی بیشمار شکایات موصول ہوئی ہیں. بھرپور اور جامع ایکشن لینے کے لئے ہمیں والدین کی طرف سے تحریری شکایات کی ضرورت ہے اور شکایات درج کرنے والے تمام والدین اور طلباء کو اس بات کی بھرپور اور مکمل. یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ ان کی تفصیلات مکمل طور پر مخفوظ رکھی جائیں گی. پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبات کے تمام سکولوں میں مخض فی میل اساتذ? کو خدمات سرانجام دینی چاہئیں. پریس کانفرنس کا انعقاد لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے دفتر میں کیا گیا. وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ
ایل جی ایس سکول گلبرگ کی انتظامیہ کو ہراسگی کے حوالے وقتاً فوقتاً شکایات موصول ہوتی رہیں ہیں مگر ان کی جانب سے کوئی بھی ایکشن نہیں لیا گیا. الزام یافتہ اساتذہ اور سکول انتظامیہ کے لوگ اگر معصوم ہوتے تو اس طرح منظرِ عام سے غائب نہ ہوتے. صوبائی وزیر تعلیم نے یہ بھی کہا کہ نجی سکول نے ہراسگی کی الزامات پر جن اساتذ? کو نکالا ہے وہ کسی بھی اور سکول میں نوکری نہیں کر سکیں گے اور اگر ایسا ہوا تو وہ خود اس حوالے سے سخت ایکشن لیں گے. معصوم طلباء و طالبات کو ہراساں کرنے والے لوگ ہمارے بچوں کے دشمن ہیں اور ان کے لیے ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں. دوسرے موضوعات پر بات کرتے ہوئے سکولوں کو کھولنے کے حوالے سے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سکول جلد از جلد کھولے جائیں اور اس کے لئے ہم ایس او پیز پر کام بھی کر رہے ہیں مگر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کسی صورت بھی اپنے طلباء اور اساتذ? کی زندگیاں خطرے میں نہیں ڈال سکتے. پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پیف کے ملازمین کے کنٹریکٹ بڑھانے کے لئے بہت سفارشات موصول ہو رہیں ہیں لیکن کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں ہونے دیں گے. پیف کو بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں، کسی قسم کی سفارش قبول نہیں کریں گے اور اگر اس کے بعد کسی نے بھی پیف کے کسی ملازم کے کنٹریکٹ کو بڑھانے کی سفارش کی تو اس کا نام میڈیا پر سرعام بتا دیا جائے گا. آخر میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ میرٹ پر کام کرنے والوں کو کبھی بھی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی.
296