138

بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آگئے

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید تین لاکھ پچاس ہزار کیس سامنے آگئے، جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے گئے۔

کورونا وائرس نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچادی ہے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔

برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسز کی روزانہ تعداد پانچ لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کی نئی لہر سے بھارت میں روزانہ پانچ ہزار سات سو افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارت میں کورونا وبا ابھی نقطہ عروج پر نہیں پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں