162

بھارت میں 80 مسلمان خواتین کی تصاویر جعلی نیلامی کیلئے انٹرنیٹ پر ڈالنے کا انکشاف

بھارت میں 80 مسلمان خواتین کی تصاویر جعلی نیلامی کے لیے انٹرنیٹ پر ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں گٹ ہب نامی ایپ پر 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں خاتون پائلٹ ہانا محسن، صحافی فاطمہ، ثانیہ احمد کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

خاتون پائلٹ ہانا محسن کا کہنا ہے کہ آخر کب تک بھارت کے17 کروڑ مسلمانوں کو ہراساں کیا جائے گا۔

ثانیہ احمد نے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہمیشہ ہراساں کرنے اور ہوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے، گزشتہ سال سوشل میڈیا پر کئی بار ہراساں کیا گیا جس کے 782 اسکرین شاٹس موجود ہیں۔

ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پالیسوں کی خلاف ورزی پر خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے تمام اکاؤنٹس معطل کردیئے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نئی دلی حکومت نے خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں اس مہم کے پیچھے موجود لوگوں کا علم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں