132

جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید

مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین میں چھاپے کے دوران فلسطینیوں پر فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی شناخت 21 سالہ محمد ثمر حوشیہ اور 17 سالہ فواد محمود احمد عابد کے نام سے ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد کی بد ترین سطح دیکھی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ برس مغربی کنارے میں 150 فلسطینی شہید کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں