73

جیجی حدید، بھارتی اداکار ورون کی حمایت میں سامنے آگئیں

فلسطینی نژاد امریکی سُپرماڈل جیجی حدید نے بھارتی اداکار ورون دھون پر تنقید کرنے والوں کو چُپ کروادیا۔
نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر سے سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ورون دھون کو اسٹیج پر ایک پرفارمنس کے دوران جیجی حدید کو بانہوں میں لے کر ان کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر ملے جلے تاثرات دیکھنے میں آئے۔
کچھ صارفین تقریب کے دوران چند سیکنڈز کی اس پرفارمنس کی تعریف کرتے نظر آئے تو کچھ صارفین کو ورون دھون کی یہ پرفارمنس نامناسب لگی۔
جیجی حدید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس وائرل ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ’ورون دھون میرے بالی ووڈ کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں