پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نہیں چاہتے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو خوف ہے کہ کہیں ریحانہ ڈار اسمبلی نہ آجائیں۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ معاشی مشکلات تب ختم ہوں گی جب سیاسی استحکام آئے گا، سیاسی استحکام تب آئے جب آپ بیٹھ کر بات کریں گے، پیپلز پارٹی الگ رونا رو رہی ہے، ایوان صدر تک پہنچ گئی اور کہتی ہے ہم حکومت میں نہیں ہیں۔
حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے: شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ انصاف اور قانونی کی خلاف ورزی نہ ہو تو دیگر چیزیں بہتر ہو جائیں گی، 9 مئی اور 26 نومبر کا ملبہ ہم پر ڈالا جا رہا ہے تو کیوں نا اس کی تحقیقات ہوں، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔