31

داتا دربار وزیراعلیٰ مریم نواز اور شریف خاندان کے دل کے بہت قریب ہے: عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر عرس داتا گنج بخش اور چہلم حضرت امام حسین پر زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں: عظمیٰ بخاری

چہلم اور عرس مذہبی ہم آہنگی، احترام اور بہترین انتظامات کی روشن مثال ہیں: عظمیٰ بخاری

داتا دربار عالمی معیار کا مرکز بنے گا: عظمیٰ بخاری

داتا دربار وزیراعلیٰ مریم نواز اور شریف خاندان کے دل کے بہت قریب ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور- وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے چہلمِ امام حسینؑ اور عرس حضرت داتا گنج بخشؒ کے انتظامات کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چہلمِ امام حسینؑ اور عرس داتا گنج بخشؒ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے مطابق زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد یہ عالمی معیار کا مذہبی و روحانی مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار وزیراعلیٰ مریم نواز اور شریف خاندان کے دل کے بہت قریب ہے، اسی لیے اس کی بہتری اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عرس داتا گنج بخشؒ اور چہلمِ امام حسینؑ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور رواداری کا بہترین مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی سی پی او اور سکیورٹی فورسز نے مسلسل نگرانی کرتے ہوئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا، جبکہ پورے پنجاب میں چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال تسلی بخش رہی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام انتظامی افسران، سکیورٹی اداروں اور منتظمین شاباش اور تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تمام مذہبی اجتماعات کی منصوبہ بندی اور نگرانی خود کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے دور میں چہلمِ امام حسینؑ کے مثالی انتظامات کو سب نے تسلیم کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں