4

صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم کا یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔

انہوں نے یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی اقدامات نہ تو اس تنازعہ کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔

صدر زرداری نے کہ کہا کہ کشمیریوں کو پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی اقدامات نے ریاستی جبر میں اضافہ کیا ہے اور بنیادی آزادیوں کو محدود کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مکروہ کوششوں کو مزید تیز کیا ہے۔ عالمی برادری محض تشویش کے اظہار تک محدود رہنے کے بجائے تنازعہ کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے موثر اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں