18

چیف سیکر ٹری پنجاب اورآئی جی پولیس پنجاب کی تبدیلی کا امکانات نئے نام زیر غور

چیف سیکر ٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور آئی جی پولیس پنجاب رائو عبد الکریم کے تبادلےکا قوی امکان ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے نبیل اعوان،کیپٹن (ر) خرم آغا،نبیل جاوید ، سید علی مرتضیٰ عبدالعزیز عقیلی اور فواد ہاشم ربانی جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے بلال صدیق ، شہزادہ سلطان اورذو الفقار حمید کے نا م زیر غور ،وزیر اعظم اور وزیر اعلی حتمی فیصلہ کر ینگے۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تبدیلی رواں ہفتے ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف باہمی مشاورت سے اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک پنجاب حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پولیس کی تبدیلی کیلئے با ضابطہ سمری موصول نہیں ہوئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں