6

شاد باغ میں ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی تیسری اور لاہور کی سب سے بڑی برانچ کا افتتاح

شاد باغ میں ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی تیسری اور لاہور کی سب سے بڑی برانچ کا افتتاح
لاہور – ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی تیسری اور لاہور کی سب سے بڑی برانچ شاد باغ میں باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دی گئی۔ افتتاحی تقریب میں معروف کاروباری شخصیت عمران ڈوگر اور حاجی محمد طارق نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر برانچ کا افتتاح کیا، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشیر راشد نصراللہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کے چیف ایگزیکٹو عمران ڈوگر نے کہا کہ شاد باغ کے عوام کی محبت اور اعتماد نے انہیں اس علاقے میں نئی برانچ قائم کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لاہور میں ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی سب سے بڑی برانچ ہے، جہاں روایتی سجی، باربی کیو، دیسی کھانوں اور فاسٹ فوڈ کی معیاری اقسام ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین ذائقہ، معیاری سروس اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
مہمانِ خصوصی راشد نصراللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایسے کاروباری منصوبے نہ صرف معیاری فوڈ انڈسٹری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں جنید ڈوگر، منیب ڈوگر، حاجی سعید مغل، میاں امتیاز، شیخ وسیم، عاصم خان، محمد عثمان طارق، حامد بیگ، شہریار احمد، شہباز حیدر، شیخ عمران شہزاد، فہد جٹ، نوید عرف لاہوری پہلوان، ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کی ٹیم، معززینِ علاقہ اور شاد باغ کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے ڈوگر فوڈز اینڈ سجی کے اعلیٰ معیار، منفرد ذائقے اور بہترین سروس کو سراہتے ہوئے شاد باغ میں نئی برانچ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں