6

سابقہ کونسلر بلدیہ حاصلپورمحمود صادق عرف سدھو مرحوم کی رسمِ قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ میں ادا کر دی گئی

وہاڑی – سابقہ کونسلر بلدیہ حاصلپور و سابقہ صدر انجمن آئرن سٹور حاصلپور سیاسی و سماجی کارکون اور معروف کاروباری شخصیت محمود صادق عرف سدھو مرحوم کی رسمِ قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ حاصلپور میں ادا کی گئی۔ مرحوم گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اس موقعہ پر مولانا محمد احمد صاحب نے بیان اور دعا کروائی رسم قل میں سیاسی، سماجی، مذہبی، کاروباری اور صحافتی حلقوں سمیت عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی دعا مغفرت کے لئے آنے والوں میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ ۔ ایم پی اے حاصل پور محمد افضل گل ۔ علی عباس پیرزادہ ۔سابقہ چیرمین بلدیہ حاصل پور محمد اشفاق رامے ۔ سابقہ تحصیل ناظم سید سجاد حسین بخاری۔ چوہدری خلیل باجوہ ۔سابقہ کوآرڈینیٹر پنجاپ چوہدری عاصم آرائیں ۔ سابقہ کونسلر محمد عرفان ۔مرزا محمد اسلم سابقہ کونسلر ۔ مرزا محمد ندیم (ایم ڈی اتحاد گھی ملز) صدر مرکزی انجمن تاجران ملک عبدلحمید ۔صدر مرکزی انجمن تاجران ناصر محمود کوچی ۔ حاجی محمد ریاض ۔غلام مصطفی مغل۔ محمد جاوید مغل ۔ محمد عادل امین ۔محمد تنویر ۔بشارات علی ۔ڈاکٹر لائیق ۔محمد حنیف ۔محمد جاوید ۔محمد عابد مغل۔ محمد طیب مغل ۔کاشف چوہدری ۔قاری عبدلرشید و ایل علاقہ کی بڑی تعداد شامل تھی اس موقعہ پر شرکاء نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مقررین نے محمود صادق عرف سدھو کی سماجی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ملنسار، خوش اخلاق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہنے والی شخصیت تھے، جن کی وفات سے علاقے میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ رسمِ قل کے اختتام پر مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں