خلیج ٹائمز کے مطابق، دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ روپے( 3 ارب درہم ,تقریباً 816 ملین امریکی ڈالر) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو کہ متحدہ عرب امارات کی نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ یہ رقم “فادرز اینڈومنٹ” مہم کے تحت دی گئی، جس کا آغاز دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے 21 فروری 2025 کو کیا تھا، مرویس عزیزی کابل میں میڈیکل سٹی کیلئے بھی ایک کھرب 40 ارب روپے کا عطیہ دیں گے ۔ مرویس عزیزی، جو کہ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین ہیں، نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فریشتہ عزیزی کی یاد میں کیا، جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئیں۔ یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے، جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ اس اسپتال کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی۔
65