74

دوسرے کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہائیکورٹ میں ہی سننے کی استدعا

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دوسرے کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی سننے کی استدعا کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی۔
اس سماعت کے موقع پر عمران خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، 9 مئی کو 2 کیسز میں ہائی کورٹ پیش ہونا تھا، عدالت نے پہلے بھی 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز کچہری کو نہیں بھجوائے، عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز اپنے پاس ہی رکھے، ایف 8 کچہری میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کے باعث دونوں کیسز ہائی کورٹ میں ہیں۔
انہوں نے استدعا کی کہ اس کیس کو بھی ہائی کورٹ میں ہی سنا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں