105

دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں- وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں، آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگ بہتر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، جو جماعت 2014ء سے سڑکوں پر ہے 3 دن گھروں میں آرام کر لے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔

آج اسلام آباد میں احتجاج، ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ 2 گھنٹوں میں مشاورت کا حکم

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دھرنا پارٹی کے پاس احتجاج اور دھرنے کے لیے خیبر پختونخوا موجود ہے، بنوں میں ہونے والے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سوالات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں