95

رنویر سنگھ کو رکشہ کی سواری پسند آ گئی

گاڑیوں کے شوقین بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کو رکشے کا سفر پسند آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ عام مسافروں کی طرح رکشے میں سفر کرتے نظر آ رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار نے اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہیں رکشہ میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بالی وڈ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی شہر کی سڑکوں پر نظر آنے والے سپر اسٹار رنویر سنگھ نے وائرل ویڈیو میں کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے، ان کی پونی ٹیل باندھی ہوئی ہے، چہرے پر ماسک بھی پہنا ہوا ہے، جس کے باعث مداح انہیں پہچان نہیں سکے۔

Play Video

یاد رہے کہ اداکار رنویر سنگھ گاڑیوں کے شوقین ہیں، انہوں نے حال ہی میں تقریباً 2.43 کڑور روپے کی مرسڈیز بھی خریدی تھی۔

رنویر سنگھ بہت جلد اپنی نئی آنے والی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوں گے، اس پروجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں