107

سعودی عرب میں آج کورونا کے 984 نئے کیس رپورٹ، 16 اموات، وزارت صحت

سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 984 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 546 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 مریض انتقال کرگئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 456 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں 1185 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے۔

وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 644 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں