240

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اسپتال میں داخل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 84 سال کے شاہ سلمان کو مثانے میں سوجن کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو طبی معائنے کے لیے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی ٹیم فرمانروا کا معائنہ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 31 دسمبر 1935 ءکو پیدا ہوئے، وہ 2015 میں سعودی عرب کے بادشاہ بنے تھے، اس سے قبل وہ48 سال تک ریاض کے ڈپٹی گورنر اور گورنر بھی رہے۔

شاہ سلمان سعودی عرب کے وزیردفاع بھی رہ چکے ہیں ، انہیں 2012ء میں سعودی عرب کے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور2015 میں ان کے بھائی عبداللہ کی موت کے بعد انہیں بادشاہت ملی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں