130

سعودی ولی عہد اور ترک صدر کی مسئلہ فلسطین پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گرد و نواح میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کا یہ پہلا رابطہ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم ختم ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں