247

سمسٹربہار 2025کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی۔ایڈ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی تاریخ 10فروری مقرر کی ہے- ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک کے ایک بیان کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹربہار 2025کے داخلے میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی۔ایڈ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جمع کروانے کی تاریخ 10فروری مقرر کی ہے۔جبکہ پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ، ایسو سی ایٹ ڈگری (بی اے) اور بی ایس پروگرامز میں داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 17فروری ہے۔ جاری طلبہ بذریعہ CMS انرولمنٹ24فروری تک کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578-9 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی طلباء کو ان کی دہلیز پر تعلیم مہیا کر رہی ہے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس سے مستفید ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں