تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑاںے کے لیے
عظمت کے سفر میں انسانی مزاج کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ انسان جب بھی عظمت کی طرف جاتا ہے تو سب سے پہلے وہ کام پر فوکس کرتا ہے ۔ جب انسان پوری یکسوئی کے ساتھ ایک کام شروع کرتا ہے تو پھر قدرت بھی انعام کے طور پر اسے منزل عطا کردیتی ہے۔ ایسی ہی ایک کامیاب شخصیت محمد اطہر ملک ہیں جو کہ سٹارز گرلز کالج ملتان کیمپس کے ڈائریکٹر ہیں ۔ انہوں نے ایک سال پہلے2022 میں سٹارز گرلز کالج کی بنیاد رکھی ۔
سٹارز کالج کی پرنسپل وفا عظیم بٹ صاحبہ ہیں۔ پرنسپل وفا عظیم صاحبہ کی شخصیت بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں جیسے جان سی میکسویل کا کہنا ہے کہ؛
”ایک عظیم لیڈر کو اپنے خواب پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے ہمت اپنی پوزیشن سے نہیں بلکہ اپنے جذبے سے ملتی ہے۔ ”
ایک بہترین لیڈر کا بنیادی کام ایک بہترین ٹیم تشکیل دینا ہوتا ہے اور وہ ٹیم دماغ سے کام لیتی ہے عملی طور پر محنت کرتی ہے اور دنیا کو بہترین نتائج دیتی ہے۔ ایسے ہی سٹارز کالج کی پرنسپل وفا عظیم صاحبہ ہیں جنہوں نے نہ صرف ایک بہترین ٹیم تشکیل دی بلکہ انہیں ایک ساتھ جوڑ کر بھی رکھا اور مجھے ان کی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔
سٹارز گرلز کالج جو کہ اپنے نام کی طرح ایک سال پہلے چمکا اور اپنی روشنی کو ہر طرف بکھیر دیا اور اس روشنی سے بہت سے طلبہ فیض یاب ہو رہے ہیں۔ سٹارز کالج نے اپنے پہلے سال میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی انٹرمیڈیٹ پارٹ کے رزلٹ میں٪94.31پاسنگ پرسنٹیج حاصل کر کے ملتان بورڈ کے تمام کالجز میں سب سے پہلے نمبر پر آیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر ڈائریکٹر محمد اطہر ملک اور پرنسپل وفا عظیم صاحبہ نے سب طلبہ کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اس بے مثال کامیابی پر میں سٹارز کالج کے ڈائریکٹر محمد اطہر ملک ٫ پرنسپل وفا عظیم صاحبہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اللہ پاک اس کالج کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے ( آمین )