ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔
One of the most heart-wrenching moments of Pakistan Cricket 😭😭#CricketTwitterpic.twitter.com/fG0SMwwWoI
— Team Muhammad Rizwan (@TeamRizwan_) October 28, 2022
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ ٹیم کے اہم رکن شاداب خان بھی رو پڑے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔ شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔