شوق
حمیرا ریاست (رجانہ )
زندگی میں کچھ کام ہمیں ناممکن نظر آتے ہیں لیکن اگر ہمارے دل میں انہیں کرنے کا شوق ہو تو ہم ناممکن کوبھی ممکن کر گزرتے ہیں ۔شوق اگر نہ ہوتو پھر کوئی کتنا بھی force کرلے انسان وہ کام نہیں کرسکتا اسے آسان کام بھی مشکل لگتا ہے ۔لیکن اگر انسان میں خود سے کوئی کام کرنے کی لگن اور شوق ہوتو پھر چاہے جتنی بھی کٹھن راہیں ہوں وہ انہیں پار کرنے سے نہیں کتراتا ۔اگر کوئی روکاوٹیں کھڑی کریں ان کی پراہ کیے بغیر وہ کام کو پورا کر کے رہتا ہے ۔شوق انسان سے وہ کام بھی کروا لیتا ہے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوں ۔شوق ہمیں ہماری منزل تک پہنچاتا ہے ۔میرے خیال سے انسان کو خوابوں کی بجائے شوق کی تکمیل کے لیے نئے تجربات کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے ۔کیونکہ یہ ہمارا شوق ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا دنیا کو دیکھنے کا زاویہ بدل جاتا ہے ۔شوق جب جنوں بن کے انسان کے سر پہ سوار ہوجائے تو وہ انہیں کر گزارتا ہے پھر وہ نہ دن دیکھتا ہے نہ رات ۔وہ پھر پر خطر راستوں کو بھی پلک جھپکتے گزر جاتا ہے ۔شوق(passion) انسان کو زندگی کا اہم حصہ بنا کے رکھنا چاہیے ۔
104