92

شیخ رشید کی بازیابی کیلئے آر پی او راولپنڈی کو مزید 8 دن کا وقت

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے آر پی او راولپنڈی کو مزید 8 دن کا وقت دے دیا۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جسٹس صداقت علی خان نے کی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے عدالت سے کہا کہ 24 دن گزر گئے، شیخ رشید کا اب تک کوئی پتہ نہیں۔

عدالت نے سوال کیا کہ آر پی او صاحب بتائیں شیخ رشید سے متعلق کیا پیشرفت ہے اور سی پی او راولپنڈی کہاں ہیں؟

آر پی او نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں، مزید مہلت چاہیے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں