وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت”سکول میل پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی ہوئی۔ سکول میل پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک ارب 78 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔ سکول میل پروگرام کے آغاز کے چند ماہ میں ہی 55 ہزار سے زائد نئے طلبہ کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا۔ مظفرگڑھ، راجن پور اور ڈی جی خان میں چار کروڑ ملک پیک سکولوں میں پہنچے گئے۔ تینوں اضلاع کے طلبہ کو ساڑھے تین کروڑ سے زائد ملک پیک دے دیئے گئے۔ سکول میل پروگرام کے آغاز پر موجود طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 61ہزار سے بڑھ کر 4لاکھ 16ہزار ہوگئی ہے۔ سکول میل پروگرام میں شفافیت، مسابقتی ٹینڈرنگ سے بچت یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پرموثر مانیٹرنگ اور مینجمنٹ سسٹم کا اطلاق کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جنوبی پنجاب کے دیگر دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ طلبہ کے لئے سارے وسائل حاضر ہیں۔ سکول میل پروگرام کا دائرہ کار بتدریج بڑھائے گے۔
63