87

عظمیٰ بخاری کی سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ کا چیک پیش کیا

عظمیٰ بخاری کی سٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 25لاکھ کا چیک پیش کیا
وزیراطلاعات پنجاب کے رات گئے اچانک محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر پر چھاپے
عظمیٰ بخاری نے فنکاروں کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر آمد، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خصوصی طور پر بھجوایا گیا پھولوں کا گلدستہ بھی اداکار کو پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی بدولت پاکستان دنیا بھر میں نام ہے۔ پنجاب کے تھیٹرز اپنی منفرد ثقافتی پہچان رکھتے ہیں اور ہمارا عزم ہے کہ انہیں حقیقی معنوں میں فیملی تفریح کا مرکز بنایا جائے۔ بعد ازاں، وزیر اطلاعات نے رات گئے محفل تھیٹر اور ناز تھیٹر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے بیک اسٹیج، صفائی ستھرائی، اور فنکاروں کے ڈریسنگ رومز کا معائنہ کیا۔ اس دوران، عظمیٰ بخاری نے اسٹیج فنکاروں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے تھیٹرز میں قائم کنٹین اور کیفے ٹیریا میں کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور معیاری سہولیات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران معروف اداکار آغا ماجد اور ظفری خان سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ اقدامات پنجاب میں تھیٹر کی بحالی اور اس کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں