221

علی زیدی نے حبیب جان کی دھماکا خیز ویڈیو جاری کر دی

وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ آج صبح ایک دھماکا خیز ویڈیو ٹوئٹ کرنے جارہے ہیں اور انہوں نے یہ دھماکا خیز ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دی۔


وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کر دی جس میں حبیب جان مختلف انکشافات کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آج جاری کی گئی عزیر بلوچ کے ساتھ حبیب جان کی ویڈیو کے ساتھ علی زیدی نے لکھا ہے کہ جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے، مافیا ڈان آصف زرداری اور ان کے ساتھی قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے، زرداری اور قادر پٹیل کو حبیب جان نے بے نقاب کر دیا، جو سارے معاملے میں شامل تھے۔

حبیب جان کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ 2012ء کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیربلوچ سےدوبارہ رابطہ کیا، اور عزیر بلوچ کو راضی کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے نقد دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارِٹی میں شامل ہوگئے،تو وہاں قائم علی شاہ بھی گئے، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور بھی گئیں۔

حبیب جان نے کہا کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا، جس میں میرا بھائی شہید ہوا، بقول چوہدری اسلم، رحمٰن ملک تمام معاملات کا سرغنہ مجھے گردانتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں