افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا ہے کہ فورسز کابل کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں۔
ایک بیان میں جنرل بسم اللہ محمدی نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے اعلیٰ افغان قیادت کو مذاکرات کے تمام اختیارات دے دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوحا میں معاملات طے کیے جائیں گے، عوام کو معاملے طے پانے تک کابل کے محفوظ ہونے کا یقین دلاتے ہیں۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی افواج افغان فورسز کی کابل کے دفاع میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔
جنرل بسم اللہ محمدی نے یہ بھی کہا کہ کوئی معاہدہ ہونے تک کابل کا دفاع کیا جائے گا، لوگوں کا اعتماد ختم کرنے کے لیے دشمن پروپیگنڈا کر رہا ہے۔