پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری کے شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔