124

مارک زکربرگ کے یہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع

میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے نئے سال کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اپنے تیسرے متوقع بچے کی خوش خبری بھی شیئر کردی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود ہیں۔
اس تصویر میں مارک زکربرگ سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ پرسیلا چان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نیا سال مبارک ہو! سال 2023 میں مہم جوئی اورمحبتیں آنے والی ہیں‘۔
واضح رہے مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ کے یہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔ اس سے قبل ان کی دو بیٹیاں 7 اور 5 برس کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں